کیونڈش نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا مسلسل دوسرا مرحلہ بھی جیت لیا

کیونڈش نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا مسلسل دوسرا مرحلہ بھی جیت لیا

 کیلی فورنیا ( نیٹ نیوز) مارک کیونڈش نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا مسلسل دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ برطانوی سائیکلسٹ نے سلواکیہ کے پیٹر ساگان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ کیونڈش کو جنرل کلاسیفکیشن میں بھی ساگان کے خلاف بھی برتری حاصل ہے۔ ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ 169.8 کلو میٹر پر محیط تھا، اس مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم کیونڈش نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 47 منٹ اور 2 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سلواکیہ کے پیٹرساگان اسی وقت کے ساتھ دوسرے اور ہالینڈ کے ووٹر تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی