پاکستان پریمئرفٹبال کا بارہواں ایونٹ اگست سے شروع ہوگا

پاکستان پریمئرفٹبال کا بارہواں ایونٹ اگست سے شروع ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پریمئر فٹ بال کا بارہواں ایونٹ اگست سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان بھر سے ٹاپ کی بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں کے الیکٹرک ،پاکستان آرمی،پاکستان ایئرفورس، پی آئی اے،پاکستان واپڈا،کے آر ایل،نیشنل بنک آف پاکستان، مسلم فٹ بال کلب چمن، کراچی پورٹ ٹرسٹ، افغان فٹ بال کلب چمن، پاکستان نیوزی اور بلوچ فرنٹ کلب نوشکی شامل ہیں ۔

ان خیالات کااظہار شاہد کھوکھر ،مینیجر کلب ڈویلپمنٹ و میڈیا پاکستان فٹ با ل فیڈریشن فہد ایاز خان مینیجر مارکیٹنگ و وانیگرٹی پاکستان فٹ بال کلب اور بالون سٹار گروپ کے طاہر ندیم اور شیزان ریگالے و بیکرز کے بلال افضل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ملک میں فٹ بال کھیل کی ترقی ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی