بگ بیش لیگ،برسبین نے سیموئل بدری کی خدمات حاصل کر لیں

بگ بیش لیگ،برسبین نے سیموئل بدری کی خدمات حاصل کر لیں

میلبورن ( نیٹ نیوز) برسبین ہیٹ نے رواں برس شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے ویسٹ انڈین سپنر سیموئل بدری کی خدمات حاصل کر لیں۔ بدری نمبر ون ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل باؤلر ہیں، انہوں نے گزشتہ برس بھی برسبین سے معاہدہ کیا تھا کندھے کی انجری کے باعث انہیں لیگ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔ برسبین ٹیم کے کوچ ڈینئل ویٹوری نے اپنے بیان میں کہا کہ بدری باصلاحیت اور تجربہ کار سپنر ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ وہ کوالیٹی سپنر ہیں اور امید ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز انہیں سوٹ کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی