کیرن پولارڈ بھارتی ڈانس شو ’’نچ بلئیے‘‘ میں جلوے دکھائیں گے

کیرن پولارڈ بھارتی ڈانس شو ’’نچ بلئیے‘‘ میں جلوے دکھائیں گے

ممبئی ( نیٹ نیوز) ممبئی انڈینز کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈ بھارتی ڈانس شو’’ نچ بلیئے ‘‘ میں شرکت کر ینگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک پریتی زنٹا نے پولارڈ سے ڈانس شو میں خصوصی شرکت کیلئے رابطہ کیا ہے جو اس پروگرام کی شریک میزبان بھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولارڈ نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم امکان ہے کہ وہ اپنی اہلیہ جینا کے ساتھ ڈانس شو میں حصہ لیں گے۔یادر ہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر براوو بھی کئی بھارتی شوز میں شرکت کر چکے ہیں اور گانے کیساتھ ساتھ ڈانس کا شوق بھی رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی