کبیر علی نے دلبرداشتہ ہو کر تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

کبیر علی نے دلبرداشتہ ہو کر تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن( نیٹ نیوز) سابق انگلش آل راؤنڈر کبیر علی نے انجری مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ علی کو ایک ٹیسٹ اور چودہ ایک روزہ میچز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں پانچ اور ون ڈے میں بیس وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے واحد ٹیسٹ 2003ء اور آخری ون ڈے 2006ء میں کھیلا تھا۔ کبیر علی گزشتہ برس منعقدہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، انجری سے نجات کیلئے انہوں نے سرجری کرائی لیکن وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث انہوں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ناطہ توڑ دیا۔
کبیر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے انجری سے چھٹکارے کیلئے بڑی سرجری کرائی اور بحالی صحت کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن خاطر خواہ کامیابی نہ ملی جس کے بعد میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔