عمران عباس کی فلم عبداللہ دی فائنل وٹنس‘‘ کینز فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

عمران عباس کی فلم عبداللہ دی فائنل وٹنس‘‘ کینز فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
عمران عباس کی فلم عبداللہ دی فائنل وٹنس‘‘ کینز فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم فیسٹول 2015میں نمائش کے لئے دو پاکستانی ڈاکومنٹریز کے ناموں کے اعلان کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ایک حقیقی واقعے پر بننے والی پاکستانی فیچر فلم ’عبداللہ: دی فائنل وٹنس‘ کی نمائش کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ 13 سے 24 مئی تک فرانس میں منعقد ہونے والے کینز فلم فیسٹول میں عمران عباس پاکستان اور اپنی فلم کی نمائندگی کے لئے موجود ہوں گے۔ عبد اللہ: دی فائنل وٹنس کے مصنف اور ہدایتکار معروف بلوچی ناول نگار ہاشم ندیم ہیں جو اس پہلے 27 ٹیلی فلمز ‘ 11 ڈرامے اور ناول تحریر کر چکے ہیں جن میں ’خدا اور محبت‘ کے علاوہ کئی قابل ذکر نام موجود ہیں۔ اس فلم کامرکزی کردار پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف فنکار عمران عباس نقوی نے نبھایا ہے۔ فلم کی کہانی کوئٹہ کے علاقے ’خروٹ آباد ‘ میں 11 مئی 2011 کو پیش آنے والے ایک واقعے کے گرد گھومتی ہے جس میں پانچ غیر ملکیوں دہشت گرد سمجھ کر مار دیا گیا تھا ۔ اس واقعے کے مرکزی گواہ کو دسمبر 2011میں قتل کر دیا گیا اور آج تک اس معاملے کو سلجھایا نہیں جا سکا۔فلم میں عمران عباس کے علاوہ حمید شیخ ‘ ساجد حسن اور سعدیہ خان نے اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزید : کلچر