لوگ جلد میری اور کترینہ کی خبروں سے اکتا جائیں گے،رنیبر کپور

لوگ جلد میری اور کترینہ کی خبروں سے اکتا جائیں گے،رنیبر کپور
لوگ جلد میری اور کترینہ کی خبروں سے اکتا جائیں گے،رنیبر کپور

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار رنیبر کپور نے کہاہے کہ کہ لوگ جلد ہی اس کی اور کترینہ کی خبروں سے اکتا جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس وقت میرا اور کترینہ کا تعلق زبان زد عام ہے کیونکہ یہ ایک نئی چیز تھی لیکن جلد ہی لوگوں کی توجہ کسی اور کی طرف ہو جائے گی اور میں اور کترینہ قصہ ماضی بن جائیں گے۔ رنبیر نے اپنی فلم ممبئے ویلوٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ تعلق میں ابہام نہیں رکھتے بلکہ اس بارے شفاف رویہ اپناتے ہیں۔ کترینہ بہت محنتی لڑکی ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ اسے کامیابی قسمت سے ملی لیکن جب وہ انڈسٹری میں آئی اسے ہندی کا ایک لفظ بھی بولنا نہیں آتا تھا اور اب انڈسٹری کیلئے ستارہ بن چکی ہے۔ یہ سب آسان نہیں تھا اس میں اس کی محنت کا بڑا عمل دخل ہے\

۔ رنبیر نے کہاکہ کترینہ کی توانائی نے اس کے کیریئر پر بھی اثرات مرتب کئے۔ اس نے میرے ساتھ اس وقت سٹیج پر پرفارم کیا جب ان کی طرح سٹار نہ تھا اور انہوں نے مجھے بہتر سے بہتر کرنے کا حوصلہ دیا۔ رنیبیر نے کہاکہ میں اس کے سٹار ڈم کی قدر کرتا ہوں ہم دونوں الگ الگ اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں ہم کوئی پیکج نہیں ہیں۔فلم ممبئے ویلوٹ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ اس حوالے سے بہت نروس ہیں کیونکہ ان کی آخری دو فلمیں ناکام رہی تھیں۔

مزید : کلچر