اداکارہ ڈیمی مور کے 2 لاکھ ڈالر مالیت کے ملبوسات چوروں نے چرا لئے

اداکارہ ڈیمی مور کے 2 لاکھ ڈالر مالیت کے ملبوسات چوروں نے چرا لئے
اداکارہ ڈیمی مور کے 2 لاکھ ڈالر مالیت کے ملبوسات چوروں نے چرا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) چوروں نے ہالی وڈ اداکارہ ڈیمی مور کے 2 لاکھ ڈالر مالیت کے ملبوسات چرا لئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق نارتھ ہالی وڈ میں ایک سٹوریج یونٹ میں رکھے ڈیمی مور کے 2 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیزائنر ملبوسات چور لے اڑے۔ ڈیمی نے چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے اس سٹوریج کے عملے پر شک ظاہر کیا ہے کیونکہ لاکر اپنی اصلی حالت میں ہیں اور کسی اور کے ملبوسات نہیں چرائے گئے۔ اس جگہ پر ڈیمی گزشتہ ایک سال سے نہیں گئی تھی اس لئے پولیس کے مطابق اگر چوروں نے یہ کپڑے 6 ماہ قبل چرائے ہیں تو اس کی وڈیو فٹیج بھی نہیں ملے گی۔

مزید :

کلچر -