تعلقات بہتر بنانے کے لئے پاک بھارت کرکٹ سیریز کروانے کا فیصلہ کیا : نریندر مودی

تعلقات بہتر بنانے کے لئے پاک بھارت کرکٹ سیریز کروانے کا فیصلہ کیا : نریندر ...
تعلقات بہتر بنانے کے لئے پاک بھارت کرکٹ سیریز کروانے کا فیصلہ کیا : نریندر مودی

  

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کروانے کا فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے چند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا سے ملاقات کی تھی ۔ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کرکٹ ناگزیر ہے جبکہ انہوں نے یہ اعلان بھارت میں حکومتی جماعت بے جے پی کی میٹنگ میں کیا ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں