ایل این جی کی خریداری کیلئے حکومت کا پپرا روزل میں ترمیم پر غور شروع

ایل این جی کی خریداری کیلئے حکومت کا پپرا روزل میں ترمیم پر غور شروع

اسلام آباد (این این آئی) ایل این جی کی خریداری کیلئے حکومت نے پپرا رولز میں ترمیم پر غور شروع کردیا جبکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت قوانین میں تبدیلی نہیں کرسکتی۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کیلئے بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر جاری کئے جائیں گے اور پیشکشیں طلب کی جائیں گی، تاہم ایل این جی کی اسپاٹ پرچیزنگ کیلئے پپرا رولز میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے، ادھر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے پپرا رولز کے تحت کسی بھی شے کی خریداری سے قبل معاہدے کی شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ٹینڈرز اور بڈنگ کا عمل لازمی ہے، تاہم اسپاٹ پرچیزنگ کیلئے کسی مخصوص اور مقررہ حد کیلئے صرف ایک بار کی اجازت ہے لیکن ایل این جی نہ صرف بھاری مقدار میں خریدی جائیگی ۔

بلکہ کئی بار خریدی جائیگی، دوسری جانب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کسی صورت پپرا رولز میں تبدیلی نہیں کر سکتی۔

مزید : کامرس