100انڈیکس517.44پوائنٹس اضافے سے 33023 پر بند

100انڈیکس517.44پوائنٹس اضافے سے 33023 پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 32600,32700,32800,32900اور 33000کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب9 9کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت24.7فیصدکم جبکہ68.14فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32352پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ ،پٹرولیم اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق موڈیزاور اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہونے کے اثرات مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں اور اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد بحال ہوا ہے جس کے باعث انہوں نے بڑے پیمانے پر حصص کی خریداری کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس517.44پوائنٹس اضافے سے 33023.80پوائنٹس پر بند ہوا ۔  مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ85کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 99کروڑ35لاکھ54ہزار656روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب11ارب 90کروڑ66لاکھ89ہزار177روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں17کروڑ69لاکھ99ہزار 210شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں5کروڑ83لاکھ15ہزار810 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت98.50روپے اضافے سے7849.00روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے1500.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت12.42روپے کمی سے900.91جبکہ سروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت11.00روپے کمی سے745.00روپے ہوگئی ۔منگل کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ4لاکھ95ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.54روپے اضافے سے60.68روپے جبکہ بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں1کروڑ66لاکھ34ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت32پیسے اضافے سے12.97روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس334.66پوائنٹس اضافے سے 21234.66پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس957.75پوائنٹس اضافے سے 53934.20جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس324.31پوائنٹس اضافے سے 23269.92پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -