لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز ملا جلا رجحان رہا -مجموعی طور پر72کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔16 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 10 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ46کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25 انڈیکس2.40پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5446.70 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل8لاکھ33ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز4لاکھ40ہزار300حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پاور سیمنٹ لمیٹڈ 2 لاکھ25ہزارحصص ۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے2 لاکھ 22 ہزار حصص۔ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے93ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ شفا انٹر نیشنل ہاسپیٹل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت5.45 روپے بڑھ گئی ۔
سب سے زیادہ کمی یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.05روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -