یونان نے آئی ایم ایف کو 750 ملین یورو کی ادائیگی کر دی

یونان نے آئی ایم ایف کو 750 ملین یورو کی ادائیگی کر دی

لندن (این این آئی) یونان نے آئی ایم ایف کو 750 ملین یورو کی ادائیگی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونانی وزارت خزانہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس ادائیگی کیلئے آخری تاریخ 12 مئی تھی،ادائیگی کے بعد یونان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ یونان کی وزارت خزانہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق آئی ایف کو ادائیگی کرنے کے حکم پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ دوسری جانب برسلز میں یونان اور یورو زون کے وزرائے خزانہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد یونان کی فوری مالی مشکلات کے حل کیلئے رقم کا حصول ہے۔

مزید : کامرس