’’جنگ نہیں امن کانفرنس‘‘ آج ہوگی

’’جنگ نہیں امن کانفرنس‘‘ آج ہوگی

لاہور( نمائندہ خصوصی) جہاد کے نام پرداعش‘القاعدہ ‘طالبان ،بوکوحرام اور الشباب جیسی انتہا پسند تنظیموں اورمشرق وسطیٰ کے ممالک میں جاری خانہ جنگی ،فلسطین ،کشمیر اور افغانستان میں قتل وغارت کے خلاف اورامن کے حق میں اجتماعی آواز اٹھانے کے لئے ’’تنظیم اتحاد امت پاکستان اورایجوکیشن ریسرچ فارپیس سوسائٹی کے‘‘اشتراک سے سول سوسائٹی کی ایک نمائندہ اورمشترکہ ’’جنگ نہیں امن کانفرنس‘‘ زیر صدارت محمد ضیاء الحق نقشبندی آج13مئی 2015ء بروز بدھ دوپہر1بجے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔    جس کی پریس کانفرنس 4بجے سہ پہر ہوگی۔کانفرنس میں50سے زائد امن کے لئے کام کرنے والے’’ اداروں اوراین جی اوز‘‘کے نمائندے شریک ہوں گے کانفرنس میں مشترکہ’’ اینٹی وارڈیکلریشن ‘‘جاری کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4