سٹی فاؤنڈیشن ہائی سکول کے طلبہ کا دورہ ایوانِ کارکنانِ تحریک

سٹی فاؤنڈیشن ہائی سکول کے طلبہ کا دورہ ایوانِ کارکنانِ تحریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سٹی فاؤنڈیشن ہائی سکول‘ رچنا ٹاؤن‘ فیروزوالہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے لارل بنک سکول سسٹم‘ و دیگر نے وزٹ کیا ۔    شالیمار گرلز برانچ‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ شیش محل روڈ‘ بلال گنج‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونےئر ماڈل سکول‘ ریٹی گن روڈ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔      ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 302 تھی ۔