سکول سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہوگا، وسیمہ عمر

سکول سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہوگا، وسیمہ عمر

لاہو ( جنرل رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن لاہور ڈویژن صاحبزادی وسیمہ عمر نے اسکول سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یکم تا 15 جون سرکاری و نجی اسکولوں کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ابتدائی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو انڈر سیکسٹین (16) میں کھیلنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا اسکول سطح پر پہلا ٹورنامنٹ ہوگا جس سے بہترین صلاحیت کے حامل کھلاڑی سامنے آئیں گے جبکہ اکتوبر نومبر میں اسی ٹورنامنٹ کو بڑے پیمانے پر منظم کیا جائے گا تاکہ کھیلنے کے مواقع تسلسل کے ساتھ میسر آئیں۔ انہوں نے کہا جم خانہ گراؤنڈ اور لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی گراؤنڈ پر یہ میچ ہوں گے۔ اجلاس میں جاوید زمان خان، سائرس سعود جان، خواجہ ندیم صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن، جنید ضیاء سی ای او سپورٹس میکس، سرکاری و نجی اسکول کے سپورٹس ٹیچرز اور افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4