ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے محروم ہیں، محمد اسلم

ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے محروم ہیں، محمد اسلم

لاہور(خبر نگار خصوصی) ریلوے کے درجنوں ریٹائرڈ ملازمین آج بھی اپنے واجبات سے محروم ہیں۔ جس کے باعث کسی ریٹائر ملازمین مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سٹیشن ماسٹر واہگہ محمد اسلم پی پی او نمبر24183 نے ڈویژنل پرسانل آفیسر لاہور ڈویژن کو درخواست دی کہ اسے سکیل تبدیل ہونے کے باعث اضافی ترقی دی جائے جو انتظامیہ نے قبول کرلی۔ ڈی پی او لاہور نے محمد اسلم کی پنشن میں اضافہ کا کیس بناکر26نومبر2014 کو اے او پنشن لاہور ڈویژن کو بھیج دیا جو ابھی تک اے او کے پاس پڑا ہے۔چھ ماہ میں کیس فائنل نہیں ہواپایا۔   اسی قسم کا ایک کیس آمنہ جاوید زوجہ جاوید اقبال سٹیشن ماسٹر فیصل آباد ڈرائی پورٹ کا ہے۔ سٹیشن ماسٹر گوجرہ محمد امین شاکر3-31دسمبر2014 کو ریٹائر ہوئے ۔ مگر ابھی تک ان کو گریجویٹی کا چیک نہیں مل سکا۔ قیصر حسین سٹیشن ماسٹر پتوکی جوجولائی2014 کو ریٹائر ہوئے لیکن انہیں ریٹائرمنٹ کے واجبات نہیں مل سکے۔    مزید بتایا گیا ہے کہ یونین کے پلیٹ فارم سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کو ایک درخواست دائر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سے لوگ پریشان حال پھر رہے ہیں جبکہ تاحال مایوس ریٹائرڈ ملازمین کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4