نواز لیگ کارکنوں کا مکمل خیال رکھنے والی جماعت ہے، قاری محمد حنیف

نواز لیگ کارکنوں کا مکمل خیال رکھنے والی جماعت ہے، قاری محمد حنیف

 لاہور(محمد نواز سنگرا)کنٹونمنٹ بورڈ والٹن وارڈ نمبر 2سے منتخب کونسلر قاری محمد حنیف نے پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھ جیسے کارکن کو ٹکٹ دے کر مسلم لیگ(ن)کے واضح کر دیا کہ نواز لیگ محض امرء کی جماعت نہیں بلکہ اپنے کارکنوں کا مکمل خیال رکھنے والی جماعت ہے۔حلقے میں ترقیاتی اور عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرا کر ووٹ دینے والے اور نہ دینے والوں کا مکمل خیال رکھوں گا ۔ربانی روڈ پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ،مین بازار نشاط کالونی کی جلد تعمیر کی جلد تعمیرصفائی کا بہترین نظام لاؤں گا اور اپنے حلقے میں لڑکیوں کا ہائی سکول پہلے بنا چکا ہو ں اور لڑکوں کیلئے پرائمری سکول بھی جلد منظور کراؤں گا۔پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے دو نئے ٹیوب ویل لگواؤں گا اور عیسی ٰ نگرکو فنڈز کی فراہم کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔کونسلر منتخب ہونے سے قبل ہی 65کنال پر مشتمل پارک ،لڑکیوں کا ہائی سکول اور دو ڈسپوزیبل پمپ اور گلیاں بھی تعمیر کروا چکا ہو ں جن ترقیاتی کاموں کے بل بوتے پر عوام نے میرا ساتھ دیا اور مجھے کامیابی دلوائی جس پر اپنے حلقے کی عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔قاری محمد حنیف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو عدالت نے ہی نااہل کیا ور عدالت نے ہی بحال کیا ہے جس سے دھاندلی کا شور مچانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔تحریک انصاف کو 25اپریل کو ہی جواب مل گیا تھا جب مسلم لیگ (ن)نے کنٹونمنٹ بورڈ میں کامیابی حاصل کی تھی۔عمران خان کو جان لیناچاہیے کہ لاہور نواز شریف کا تھا ہے اور آئندہ بھی نواز شریف کا ہی ہے ۔شریف برادران کے پاس ملکی ترقی کا ویژ ن جس کیوجہ سے پاکستانی عوام اور بیرونی دنیا اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4