پرویر رشید دینی مدارس کے خلاف بیان بازی پر مستعفی ہو جائیں،عامر بشیر

پرویر رشید دینی مدارس کے خلاف بیان بازی پر مستعفی ہو جائیں،عامر بشیر

لاہور(پ ر) پرویز رشیددینی مدارس کے خلاف بیان بازی پر فی الفور مستعفی ہوں جمعۃ المبار ک کو تمام اہلحدیث مسجد میں دینی مدارس کے تحفظ اور اسلام کے عملی نفاذ کے عنوان پر خطبات جمعہ ہونگے تاکہ لوگوں کو دین اسلام پر مکمل راہنمائی حاصل ہو ۔وزیر اعظم نواز شریف پرویز رشید کی دینی مدارس کے خلاف بیان بازی کا سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے انکی پارٹی رکنیت معطل کرکے قومی غیرت مندی کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر میاں عامر بشیرنے اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے عہدیدران سے کیا ۔   سیکرٹری جنرل سید آصف مشہدی، سینئر نائب صدر حافظ ذوالفقار احمد، نائب صدر ملک مجاہد اسلم و دیگر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں عامر بشیر نے کہاسپریم کورٹ آف پاکستان پرویز رشید کی دینی مدارس کیخلاف بیان بازی پر سخت کارروائی کرے ۔ اُنہوں نے مزید کہا حکومت وقت عوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پو ری کرنے میں ناکام ہو گئی ہے نیز معاشرتی بگاڑ میں حد نگاہ تک کمی ہونے کی بجائے اضافہ ہی ہو تا چلا جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4