حبس بے جا کی3 درخواستیں، بچے ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جا کی3 درخواستیں، بچے ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 3 بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماؤں کے حوالے کر دیاگیا ۔عدالت میں نغمہ بی بی سمیت 3درخواست گزاروں نے دائردائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ انہیں ان کے شوہروں نے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے۔   جبکہ انہیں بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔    ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بچوں حسن ،زاہد اور علی کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے تینوں بچوں کو ماؤں کے حوالے کرتے ہوئے دائر تینوں درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4