پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔عدالت میں شیخوپورہ کی رہائشی درخواست گزار رقیہ بی بی نے موقف اختیار کررکھاتھا کہ اس نے اپنی مرضی سے لاہور کے رہائشی نعیم سے پسند کی شادی کی ہے لیکن اس کا والد ،چچا و دیگر رشتہ داراس رشتے سے خوش نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ مقامی ایس ایچ او کی ملی بھگت سے سائلہ کو اپنے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔   اور ایسا نہ کرنے پر پولیس اس کے شوہر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئی ہے۔    ،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ،عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو ہراساں نہ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4