توہین آمیز خاکے بنانیوالے مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ،میاں مقصود

توہین آمیز خاکے بنانیوالے مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکے بنانیوالے مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکے بنانے والے شیطان کے چیلے ہیں ،فرانس کے بعد امریکہ میں توہین آمیز خاکے بناکر مسلمانوں کی غیر ت کو للکارا گیا ہے دنیابھر کے مسلمانوں کے احتجاج کے باوجود امریکہ کی طرف سے ایسی ناپاک حرکت کی وجہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی دکھ پہنچا ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کوچاہیے کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور اقوام متحدہ انبیاء اکرام کی ناموس کا قانون بنائے ۔انھوں نے کہا کہ اسلامی نظام کا قیام جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد ہے جماعت اسلامی غلبہ اسلام کی عالمیگر تحریک ہے ہم اللہ کی رضا کی خاطر خدمت کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جماعت سلامی کے ارکان کی حیثیت بنیادی ستون کی ہے جو جماعت کے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اپنی فکر ، بیداری ، قابلیت و صلاحیت کے بہترین استعمال سے تحریک کو مضبوط و منظم کر رہے ہیں ۔ انھوں مذیدکہا کہ نظام میں تبدیلی لائے بغیر اسلامی اور خوشحال پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی دنیا کو امن ، سکون اور چین فراہم کر سکتا ہے