حضرت واصف علی واصفؒ کا 23 واں سالانہ عرس آج ہوگا

حضرت واصف علی واصفؒ کا 23 واں سالانہ عرس آج ہوگا

لاہور(خبر نگار خصوصی) معروف روحانی رہنما وصوفی دانشور حضرت واصف علی واصفؒ کا 23 واں سالانہ عرس آج یہاں ان کے مزار واقع میانی صاحب بہاولپور روڈ میں شروع ہو گیا۔ عرس کا آغاز مزار شریف پر رسم چادر پوشی سے ہوا۔ مقامی اور دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔درودوسلام کی گونج کی فضا میں سابق صوبائی وزیر سردار نصراللہ دریشک نے سندھ بنک کے صدر بلال شیخ کے ہمراہ چادر پوش کی رسم ادا کی۔ بعدازاں محفل نعت خوانی ہوئی۔ 13 مئی الحمراء ہال نمبر2 میں سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ کی زیر صدارت 3:30 سہ پہر سیمینار ہو گا جس میں ملک گل محمد سلطان، اوریا مقبول جان، ڈاکٹر اجمل نیازی اور منصور الرحمن آفریدی ودیگر حضرت واصف علی واصفؒ کی شخصیت اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4