سرکاری خزانے کو اشتہاری مہم پر ضائع کیا جارہا ہے،انجینئر یاسر گیلانی

سرکاری خزانے کو اشتہاری مہم پر ضائع کیا جارہا ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کے انتخابی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں گرمی کی شدت اور بجلی کی قلت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے لیکن حکمران اس پر مسئلے پر توجہ دینے کو تیار نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، ظہیر احمد کیانی، مرزا انجم جرال، سید حر عباس، ابرار علی، عابد بھٹی، راجہ لیاقت، نفیس گجر، ذوالفقار علی اور ڈاکٹر سرفراز خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں صوبے کے خزانے کو اشتہاری مہم پر ضائع کر رہے ہیں دوسری طرفعوام بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعتوں کی بند ش کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے۔    ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔