وزیر اعلیٰ گندم خریداری مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں،عامر نواب

وزیر اعلیٰ گندم خریداری مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں،عامر نواب

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف براہ راست گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کررہے ہیں وہ کسانوں کوتنہا چھوڑیں گے اورنہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی کسانوں کااستحصال کرنے کی جسارت کرے گا۔پنجاب حکومت 40لاکھ ٹن گندم کی خریداری کامقررہ ہدف ضرورپورا کر لے گی خدمت کی سیاست مسلم لیگ (ن) کاطرہ امتیاز ہے ۔پنجاب کی ہریالی سے پورے ملک میں خوشحالی آئے گی ۔ اپنے ایک بیان میں عامرنواب خان نے مزید کہا کہ قومی ایکشن پلان پرمثبت پیشرفت سے دہشت گردوں کی جھنجھلاہٹ فطری ہے۔ بعض قوتوں نے پاکستان اورچین کی دوستی توڑنے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کاسہارا لیامگر اس دوستی میں دراڑ آئی اورنہ آئے گی    ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین ایک دوسرے کاہاتھ تھام کر اپنے اپنے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔پاکستان اورچین کے جوائنٹ ایڈونچر سے دونوں ملکوں میں نیا دورشروع ہوگااورترقی کے ثمرات سے عوام مستفیدہوں گے۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارامقابلہ بزدل مگرشرپسند عناصر کے ساتھ ہے جوچھپ کروارکرتے اورمعصوم بچوں کوبھی نشانہ بناتے ہیں۔پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے پیچھے جوخفیہ ''کردار'' کارفرماہیں وہ بھی عنقریب بے نقاب اورانصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔    دشمن ہمارے حوصلے اورصادق جذبوں کوپست نہیں کرسکتا ،آپریشن ضرب عضب میں امن اورانسانیت کے دشمنوں کو ضرورشکست ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4