عوام کی خدمت مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا مشن ہے،رانابابر حسین

عوام کی خدمت مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا مشن ہے،رانابابر حسین

 لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے آئندہ تین برسوں میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میںآگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم صوبے کے محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے ۔  ۔ ۔ ۔ غریب اور بے سہارا افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل صرفکئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں صوبے میں 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدفمقرر کیا گیا ہے چھوٹے کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدی جا رہی ہے۔ کاشتکاروں کو خریداری مراکز پر ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ یقینی بنایا جا رہا ہے کسی آڑھتی یا مڈل مین کو کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1