گرانفروشی کرنے پر 62دکانداروں کے چالان مجموعی طور پر 40افراد گرفتار

گرانفروشی کرنے پر 62دکانداروں کے چالان مجموعی طور پر 40افراد گرفتار

 لاہو ( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 713مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر62 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 59,600 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 33افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر40 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے07 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔   ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1