ضلعی انتظامیہ کے سکواڈ کا آپریشن 19بھکاریوں کو گرفتار کر لیا

ضلعی انتظامیہ کے سکواڈ کا آپریشن 19بھکاریوں کو گرفتار کر لیا

لاہو ( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، جی پی او، ریگل چوک، لاہور ہوٹل، لکشمی چوک، اسٹیشن،چائینہ چوک ، جیل روڈ، گلبرگ، مین مارکیٹ لبرٹی، کلمہ چوک، کیمپس، ملتان روڈ، بھیکے وال، مون مارکیٹ، اکبر چوک، کوٹ لکھپت، کالج روڈ، کھوکھر چوک اور دیگر علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے 19بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 10 عورتیں اور09 مرد بھکاری شا مل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے11 بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور08 بھکاریوں کو ایدھی سنٹر بھج دیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1