ایل ڈی اے کا محمد علی جوہر ٹاؤن سے ملحقہ آباد میں آپریشن،گھر مسمار

ایل ڈی اے کا محمد علی جوہر ٹاؤن سے ملحقہ آباد میں آپریشن،گھر مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اپنے خبر نگار سے)محمد علی جوہر ٹاؤن کے جے تھری بلاک کے سامنے ملحقہ آبادی رسول پورہ میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔رسول پور ہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ سکیم سے پہلے سے آباد ہیں اور یہ ہماری اپنی رجسٹری شدہ زمین ہے جس کو ایل ڈی اے نے بغیر نوٹس کے گرا دیا ہے ۔ایل ڈی اے حکام نے اتنی جلدی کارروائی کی کہ ہمیں سامان تک نہیں دیا۔