عام آدمی کا معیار زندگی بلند کئے بغیر بیروزگاری ختم نہیں ہو گی،ثمینہ گھرکی

عام آدمی کا معیار زندگی بلند کئے بغیر بیروزگاری ختم نہیں ہو گی،ثمینہ گھرکی

 لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ جب تک عام آدمی کا معیار زندگی بلند نہیں ہو گا ‘ مہنگائی بے روز گاری اور لاقانونیت کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک ملک میں نہ تو تبدیلی آئے گی اور نہ ہی ملک مضبوطی کی طرف گامزن ہو گا حکومت کو عام آدمی کے حالات میں بہتری لانے والی پالیسوں کو رائج کرنا ہو گا ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزں سے صارفین کو نجات دلانی ہو گی رمضان ابھی آیا نہیں ہے لیکن اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ لفظوں کے ہیر پھیر سے عوام کو مطمئننہیں کیا جا سکتا اس کے لئے پیپلز پارٹی کی طرح عملی کام کرنا ہوں گے    ہمارے دور میں شروع کئے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وجہ سے آج بہت سے غریبخاندانوں کے گھروں کے چولہے باعزت طریقے سے جل رہے ہیں اور وہ خاندان پیپلز پارٹی کو دعائیں دے رہے ہیں آج کی حکومت کی تعلیم ا ور صحت کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں ہے قوم کا سرمایہ غیر ضروری سکیموں پر خرچ کیا جا رہا ہے اور جہاں خرچ کرنا چاہئے وہاں نہیں کیا جا رہا ہے صحت اور تعلیم کے شعبوں کو بہتر کئے بغیر ترقی کا سفر نہ ممکن ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1