یونین کونسل 32میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اصل جگہ پر لگانے کا مطالبہ

یونین کونسل 32میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اصل جگہ پر لگانے کا مطالبہ

 لاہور(پ ر) یونین کونسل 32میں مسلم لیگ(ن) کے اوپن ایئر دفتر کا اجلاس صدر آفتاب احمد،سعید احمد کی صدارت میں ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے آفتاب احمد نے کہاکہ درس بڑے میاں غوثیہ چوک میں کچھ عرصہ قبل ٹیوب ویل کے بالکل ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی منظور ی دی گئی تھی لیکن اب اس پلانٹ کو اصل جگہ سے دور لگایا جارہا ہے حالانکہ وہاں پہلے ہی ایک فلٹریشن پلانٹ کا م کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور چودھری باؤ اختر سے اپیل کرتے ہیں کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ پرانی جگہ پر لگانے کے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ موجودہ ٹیوب ویل جو علاقہ میں نصب ہے اس کا پانی ناقابل استعمال ہے اور ٹیوب ویل کے بالکل ساتھ ہی گرلز سکول بھی واقع ہے لہٰذا یہاں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگنے سے سکول کی بچیاں بھی صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گی اس موقع پر لالہ مجید،شمس الزمان،نعمان سعید،خالد شاہ،مہر نوید،رمضان خان،مرزا عامر بیگ،مرزا امجد بیگ ،افتخار،جاو ید اشرف اور ندیم اشرف بھی موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1