خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،سعدیہ سہیل

خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،سعدیہ سہیل

 لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا پاکستان میں حکمرانوں نے خواتین کے لئے اقدامات صرف اشتہاری مہم تک کئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کسی سے عیاں نہیں    مگر حکمرانوں نے مظلوم خواتین کو انصافدلانے کیلئے اپنی ذمہ داری پو ری کر نے کی بجائے صرفتسلیاں دی ہیں جو ظلم کی انتہا ہے اور حکمرانوں کو اس کا ہر صورت حساب دینا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصافنے خواتین کو جس طرح اہمیت دی ہے اس کی مثال کسی سیاسی جماعت میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصافکا شعبہ خواتین بھی پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1