جعلی اسمبلی بہت جلد گرنے والی ہے،سپیکر گھبرائے ہوئے ہیں،اسد عمر

جعلی اسمبلی بہت جلد گرنے والی ہے،سپیکر گھبرائے ہوئے ہیں،اسد عمر

لاہور( پ ر) تحریک انصاف لاہور آفس میں نیا پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد عمرنے کہا ہے کہ بہت جلد جعلی اسمبلی گرنے والی اور سپیکر کی کرسی ڈگمگارہی ہے ایاز صادق پریشان دکھائی دیتے ہیں آج سے دو سال قبل پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کسی کال کے بغیر دھاندلی کے خلاف لالک چوک سے جس سفر کا آغاز کیا تھاانکی وہ محنت عمران خان کی قیادت میں رنگ لائی ہے حکومت کی پہلی وکٹ گر چکی اور قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کی طاقت سے حالات تبدیل ہورہے ہیں اسد عمر نے کہا کہ انتخابات میں عوام کا تبدیلی کے لیے دیا گیا ووٹ ہی تبدیل کردیا گیالیکن انہیں علم نہیں تھا کہ پی ٹی آئی کسی سے جھکنے ، ڈرنے ، بکنے یا دبنے والی نہیں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کو لاہور کا سب سے بڑا ٹائیگر قرار دیتے ہوئے اسد عمر نے عمران ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شعیب صدیقی کو فاتح این اے 122ہیں اپنے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران ٹائیگر فورس دیگر اضلاع میں بھی منظم ہورہی ہے اور بہت جلد10ہزار نوجوانوں پر مشتمل آئی ٹی ایف کا کنونشن منعقد ہوگا جس سے عمرا ن خان خطاب کرینگے عمران ٹائیگر فورس کے صدر سید راشد ریاض اور ثانیہ کامران نے یقین دلایا کہ آئی ٹی ایف ماضی کی طرح آئندہ بھی عمران خان کا دست و بازوثابت ہوگی شعیب صدیقی ، جمشید اقبال چیمہ ، میاں یامین ٹیپو، میاں جاوید علی ، فرخ جاوید مون، خواجہ جمشید امام ، نوشین حامد معراج، ڈاکٹر زرقا تیمور، فرحت شاہد، میاں محمد افتخار، میاں طارق، نوشیل بدر، شیخ عامر اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے حکومت مخالف اور عمران خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پارٹی نغموں پر رقص کرتے رہے خواتین کی بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجودتھی

مزید : میٹروپولیٹن 1