پاکستان کا مستقل وائٹ ہاؤس نہیں گنبد خضریٰ سے وابستہ ہے،علامہ ریاض شاہ

پاکستان کا مستقل وائٹ ہاؤس نہیں گنبد خضریٰ سے وابستہ ہے،علامہ ریاض شاہ

 لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل وائٹ ہاؤس نہیں گنبد خضر ی سے وابستہ ہے۔یمن میں امن کیلئے سعودی عرب اور ایران مذاکرات شروع کریں ۔جوڈیشل کمیشن کے حتمی فیصلے تک سیاستدان صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے پر الزمات لگانے کے بجائے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔پرویز رشید نے دینی مدارس کے خلاف بیان دیکراسلام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔سیاست دان بلیم گیم چھوڑ کر ملکی ترقی کے نیشنل ایجنڈے پر متحد ہو جائیں کیونکہ ملک کو انتشار نہیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔     ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کو امن ، برداشت اور رواداری کی ضرورت ہے۔علماء امن پسندی کے جذبوں کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔یمن بحران کا پائیدار اور پر امن حل ضروری ہے۔عرب ممالک آپس میں لڑنے کے بجائے فلسطینیوں کی آزادی کیلئے متحد ہو جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1