سنی اتحاد کونسل 15مئی کو ملک گیر یوم مذمت بھارت منائے گی

سنی اتحاد کونسل 15مئی کو ملک گیر یوم مذمت بھارت منائے گی

لاہور( نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف جمعہ 15مئی کو ملک گیر ’’یوم مذمت بھارت ‘‘ منایا جائے گااس سلسلہ میں جمعہ کے اجتماعا ت میں را کی پاکستان دشمن سازشوں کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور علماء کرام بھارت کی پاکستان دشمنی پر خطبات جمعہ دیں گے۔اس بات کا اعلان انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا دماغ مذمت سے نہیں مرمت سے درست ہو گا۔صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ بھارتی ایجنٹوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔پاکستان چین راہداری منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے بھارت سرگرم ہو چکا ہے۔پنجاب حکومت کی ناکام گندم پالیسی کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔ دینی مدارس کے خلاف پرویز رشید کا بیان قابل مذمت ہے۔کراچی میں بد امنی کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1