عمران بیان بازی سے جوڈیشل کمیشن پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں،زعیم قادری

عمران بیان بازی سے جوڈیشل کمیشن پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں،زعیم قادری

 لاہور( جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان بلا جواز بیان بازی کر کے جوڈیشل کمیشن پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنی عدالت اور اپنا ہی جج چاہیے۔ پی ٹی آئی جھوٹے الزامات کی بجائے ثبوت سامنے لائے اور قانونی راستہ اختیار کرے۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے دھرنے میں قوم کاوقت برباد کر کے عمران خان نے کس کی خدمت کی؟ عمران خان پھر اپنا تماشا لگانا چاہتے ہیں لیکن اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ بہاولپور میں دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی کے پلانٹ قائد اعظم سولر پارک کا افتتاح اس امر کی دلیل ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ لوگ باتیں بناتے رہیں گے ہم عوامی خدمات کے کام کرتے رہیں گے۔ زعیم قادری

مزید : صفحہ آخر