ارشد سعید مشیر جیل خانہ جات پنجاب تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

ارشد سعید مشیر جیل خانہ جات پنجاب تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

 لاہور(خبر نگار خصوصی)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں کے بھائی ارشد سعید کو مشیر جیل خانہ جات پنجاب تعینات کر دیا گیا جس کا محکمہ داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیاہے۔اس سے قبل وزیر جیل خانہ خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں دوہرا شناختی کارڈ رکھنے کیوجہ سے ان کو ناہل قرار دے دیا تھا۔جس کے حلقے پی پی196ملتان میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ مشیر وزیر اعلیٰ برائے جیل خانہ جات ارشد سعید کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ وہ ماضی میں کسی انتخاب کا حصہ بنے ہیں ۔ مشیر جیل خانہ جات ارشد سعید اس سے قبل اپنا ذاتی پراپرٹی کا کاروبار کرتے رہے ہیں ۔ ارشد سعید

مزید : صفحہ آخر