قومی کرکٹر کامران اکمل کاتیز رفتاری کے باعث موٹر وے پر چالان

قومی کرکٹر کامران اکمل کاتیز رفتاری کے باعث موٹر وے پر چالان

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر کامران اکمل کاتیز رفتاری کی وجہ سے پھر سے چالان ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کامران اکمل موٹروے پر فیصل آباد سے لاہور آرہے تھے اوران کی گاڑی کی رفتار 131کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جوکہ مقررہ رفتارکی حد120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی جس پر موٹروے پولیس نے ان کاچالان کردیا۔ کامران اکمل کوساڑھے سات سو روپے چالان کیا گیا جسے ادا کرنے پر موٹروے پولیس نے انہیں جانے دیا

مزید : صفحہ آخر