آرگنائزرنے سعودی ائیرلائنز کا حج کرایہ مسترد کر دیا

آرگنائزرنے سعودی ائیرلائنز کا حج کرایہ مسترد کر دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزرنے سعودی ائیرلائنز کا حج کرایہ مسترد کر دیا سعودی ائیر لائنز اہل پاکستان سے محبت کا ثبوت دے حج کرائے کم کرے ایک لاکھ 65ہزار حج کرایہ پرائیویٹ حج سکیم کے خلاف سازش ہے ،حج پیکج پہنچ سے باہر ہو جاتا ہے سعودی حکومت مداخلت کرے اور اپنی ائیر لائنز کو ہدایت جاری کرے کہ گزشتہ سال سے 20فیصد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ واپس لے اور حج 2015ء کا حج کا کرایہ ایک لاکھ 20ہزار تک لائے ملک بھر کے حج آرگنائزر کی روزنامہ پاکستان کے توسط سے سعودی حکام اور سعودی ائیر لائنز کے ذمہ داران سے درخواست،روزنامہ پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے حج آرگنائزر نے کہا ہے ایک لاکھ 65ہزار حج کرایہ حقائق کے منافی ہے سعودی حکام پاکستانی حاجیوں سے محبت کا ثبوت دیں اور مناسب حج کرایہ جاری کریں ۔

مزید : صفحہ آخر