پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبا دلے کے احکامات جاری کر دئیے

پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبا دلے کے احکامات جاری کر دئیے

 لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ راجہ ظفر اقبال ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بہبود کی 120 روز کی رخصت منظور کر لی گئی محمد ریاض الدین ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی، افضل ناصر خان ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف کو ڈپٹی سیکرٹری بہبود آبادی، فلک شیر بھٹی ڈپٹی سیکرٹری بہبود آبادی کو ڈپٹی سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف لگایا گیا ہے عبد الرزاق ڈی او پلاننگ جہلم کو ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ جہلم، امجد علی چیف مانیٹرنگ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس فیصل آباد، مشتاق احمد ڈی او سی ایچ آر ایم بہاولنگر کو ڈی او سی ڈی جی خان ، عاصم طاہر ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ فیصل آباد کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال کے سپرد کر دی گئیں۔ تقرر و تبا دلے

مزید : صفحہ آخر