اسسٹنٹ پروفیسر کے پالتو بلے کی غلط انجکشن سے موت کیخلاف درخواست دائر

اسسٹنٹ پروفیسر کے پالتو بلے کی غلط انجکشن سے موت کیخلاف درخواست دائر

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) عدالتی تاریخ کا انوکھا کیس سامنے آ گیا پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر نے اپنے پالتو بلے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مسعود چودھری نے امتیاز رشید قریشی کی وساطت سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار نے ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس سے علاج کے عوض ویٹرنری ڈاکٹر نے 25ہزار روپے طلب کئے، 15ہزار روپے ادا کردیئے گئے ، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بقایا رقم ادا نہ کرنے کی پاداش میں ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس نے درخواست گزار کے پالتو بلے کو زنٹیکس کے 5انجکشن لگا دیئے اور ڈاکٹر کے غلط علاج کے باعث پالتو بلا موقع پر ہلاک ہو گیا، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 429کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔ پالتو بلاؤ

مزید : صفحہ آخر