حج پالیسی کے خلاف درخواست، وزارت مذہبی امور اور مسابقتی کمیشن سے جواب طلب

حج پالیسی کے خلاف درخواست، وزارت مذہبی امور اور مسابقتی کمیشن سے جواب طلب

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے رواں سال کے لئے بنائی گئی حج پالیسی کے خلاف درخواست وزارت مذہبی امور اور مسابقتی کمیشن سے 21مئی تک جواب طلب کر لیا ۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری عارف ادریس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے حج پالیسی برائے 2015ء سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تشکیل نہیں دی ، وزارت مذہبی امور کو حج پالیسی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی کے مطابق بنانے کا حکم دیا جائے۔ حج پالیسی

مزید : صفحہ آخر