دہشت گردوں کی معاونت کرنیوالی خاتون کو 5سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ

دہشت گردوں کی معاونت کرنیوالی خاتون کو 5سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور کی اہم عمارت کی تصویررکھنے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون مجرمہ ماریہ کو 5سال قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ماریہ کے خلاف اہم عمارات کی تصاویر رکھنے ،دہشت گردوں کی معاونت اور حساس اداروں کی ریکی کرنے کے خلاف تھانہ نولکھا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا اور تفتیش مکمل کرکے چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے مذکورہ مقدمہ کی باقاعدگی سے سماعت کی گئی ،گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرمہ ماریہ کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -