20سالہ نوجوان نے بھائی سے جھگڑے کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا

20سالہ نوجوان نے بھائی سے جھگڑے کے بعد زندگی کا خاتمہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)کرائم سیل) مانگا منڈی کے علاقے میں 20سالہ نوجوان نے بھائی سے جھگڑے کے بعدزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لے لی جو بعد ازاں قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔پولیس اور متوفی کے رشتہ داروں کے مطابق 20سالہ فیصل صدیق مانگا منڈی کا رہائشی تھا اور اس کا اپنے بڑے بھائی انور صدیق کے درمیان کبوتروں کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھاجس پرفیصل نے دلبرداشتہ ہو کر ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہو گئی۔گھر والے اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے گئے لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا ۔ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ بعد ازاں ورثا کی جانب سے پورسٹمارٹم سے انکار پرقانونی کاروائی کے بعد لاش ان کے حوالے کردی ۔ جسے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں متوفی کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -