ہیروئن فروشی کے مقدمات میں 2 خواتین سمیت 3مجرموں کوقید وجرمانہ کی سزا

ہیروئن فروشی کے مقدمات میں 2 خواتین سمیت 3مجرموں کوقید وجرمانہ کی سزا

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کورٹ خالد نواز نے ہیروئن فروشی کے مقدمے میں ملوث 2 خواتین سمیت 3مجرمان کوقید وجرمانہ کی سزاؤں کا حکم سنادیا ۔ صنم پٹھانی کے خلاف اے این ایف نے 1300 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا ، ملزمہ پہلے بھی منشیات فروشی کے ایک مقدمے میں قید کی سزا کاٹ چکی ہے ،رہائی ملنے پر اس نے دوبارہ منشیات فروشی شروع کر دی تھی۔ دوران ٹرائل سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کورٹ محمد خالد نواز نے ریکارڈ یافتہ ملزمہ صنم پٹھانی کو 18ماہ قید اور 20ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ اس کی ہم نام اور شریک جرم ملزمہ صنم بی بی کو 3 ماہ قید اور 5ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزمہ صنم بی بی سے 300گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔علاوہ ازیں منشیات فروشی میں ملوث ایک اور مجرم محمد ظہور کو 4 ماہ قید اور 10ہزار جرمانہ کی سزا دی گئی ہے ، محمد ظہور کے قبضے سے 400 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ ہیروئن فروشی

مزید : صفحہ آخر