مانگا منڈی، موٹر سائیکلوں میں تصادم،30 سالہ نوجوان ہلاک

مانگا منڈی، موٹر سائیکلوں میں تصادم،30 سالہ نوجوان ہلاک

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں دوموٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں 30سالہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک جبکہ اس کا12 سالہ بیٹا حادثے میں مکمل محفوظ رہا۔ تفصیل کے مطابق یوحنا آباد لاہور کا رہائشی اللہ دتہ مسیح موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بھائی پھیرو سے لاہورگھرآ رہاتھاکہ ملتان روڈ بائی پاس کے قریب اچانک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے آگئی،دونوں موٹر سائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکے اور آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں اللہ دتہ مسیح موقع پر دم توڑ گیا۔تھانہ مانگا منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی دونوں موٹر سائیکلوں کے آپس میں مذاکرات کرنے پردونوں کارروائی نہ کرنے پر آمادہ ہو گئے پولیس نے کارروائی مکمل کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی