پھول نگر ،منشیات فروش سے چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد
پھول نگر(نمائندہ خصوصی)منشیات فروش سے چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ رانا ثمران گلشن بستی میں چرس فروخت کر رہا ہے۔جس پر پولیس تھانہ صدر نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین سو پچاس گرام چرس ،تیس بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں اور مقدمہ درج کرلیا۔