قصور، تھریشرمشین میں ڈوپٹہ پھنسنے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق

قصور، تھریشرمشین میں ڈوپٹہ پھنسنے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق

قصور(بیورورپورٹ) گنڈا سنگھ والا کے نواح نگر میں تھریشرمشین میں ڈوپٹہ پھنس جانے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق لیاقت علی کی اہلیہ مسماۃ فوزیہ بی بی حسب معمول اپنے قریبی رشتہ اروں کے ہمراہ تھریشر مشین پر کام کر رہی تھی کہ اچانک اس کا ڈوپٹہ مشین میں پھنس گیا جس کے نتیجہ میں دم گھٹ جانے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا نے ضابطے کی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی