صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیوات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیوات اور ...

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیاذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن ڈی بلاک کے رہائشی حسنات کے گھر سے چور 50لاکھ مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔دیگر وارداتوں میں ڈاکو نواں کوٹ میں یوسف سے تین لاکھ،لٹن روڈ میں افتخار اور اسکی فیملی سے پونے دولاکھ،فیکٹری ایریا میں اصغر اور فیملی سے ڈیڑھ لاکھ،نواب ٹاؤن میں محسن سے سوا لاکھ،اسلام پو رہ میں عظیم سے 75ہزار ،شمالی چھاؤنی میں سعید اور اسکی فیملی سے 88ہزار،مسلم ٹاؤن میں ہارون سے 51ہزاراقبال ٹاؤن میں نوید سے 30ہزاراورکاہنہ میں عباس سے 40ہزارکی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔علاوہ ازیں کا ہنہ میں محمود ، باٹا پور سے امتیاز ،ڈیفنس بی میں فاروق ،فیکٹری ایریا میں ابرار ،قلعہ گجر سنگھ میں طارق ،مغل پورہ میں سلمان ،مزنگ میں ذوہیب ،شاہدرہ میں عابد ،نشتر کالونی میں ساجد ،اسلام پورہ میں ارشد ،شاد باغ میں عدنان ،نواں کوٹ میں نبیل ،مسلم ٹاؤن میں ماجد ،ٹاؤن شپ میں اعجاز ،سبز ہ زار میں اسلام دین ، شاد مان میں حسن کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی