مزنگ ، نشہ کی زیادتی سے 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا

مزنگ ، نشہ کی زیادتی سے 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا

لاہور(کرائم سیل) مزنگ کے علاقہ میں نشہ کی زیادتی سے 45سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق مزنگ کے علاقہ میں مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 45سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور اس کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی